کراچی (جیوڈیسک) سندھ رینجرز نے شہر میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جاری آپریشن کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر کی زیرصدارت میں آپریشنل کمیٹی کا اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں حال ہی میں تقرر جانیوالے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، ایڈیشنل آئی جی، سیکٹر کمانڈرز، ڈی آئی جی ایسٹ، اے آئی جی سی آئی ڈی، ڈائریکٹر آئی بی اور رینجرز کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں امن وامان اور شہر میں ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہرکا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں شہر بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جاری آپریشن کی رفتار مزید تیز کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی، اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنے وسائل کو مربوط کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ آپریشن کی ایک نئی اور موثر مہم کا آغاز کیا جائے۔