کراچی (جیوڈیسک) وزارت داخلہ نے سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں 77 دن توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اختیارات میں توسیع 4 مئی سے 19 جولائی تک دی گئی ہے۔
سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں چار مئی سے 77 یوم کی توسیع۔ وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے3 مئی کو رینجرز اختیارت میں توسیع کی سمری وفاق کو بھجوائی۔
وزارت داخلہ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کے سیکشن تھری کی شق ایک کےتحت سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں 77 دن توسیع کی منظوری دیدی۔ سندھ میں رینجرز کے اختیارات کی مدت تین مئی کو ختم ہو رہی تھی۔ وزارت داخلہ نے توسیع چار مئی سے 19 جولائی تک دی ہے۔