سندھ کا مجوزہ بجٹ : مجموعی حجم 625 ارب سے زیادہ ہو گا

Sindh Budget

Sindh Budget

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کا مجوزہ بجٹ کے مجموعی حجم 625 ارب سے زیادہ ہو گا، سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ بھی آج وزیراعلی قائم علی شاہ اسمبلی میں پیش کریں گے۔ نئے بجٹ میں گورنر کے صوابدیدی ترقیاتی فنڈز ایک ارب سے کم کرکے گیارہ کروڑ روپے کرنے کی تجویز ہے۔ سندھ کے نئے مالی سال کا بجٹ وزیر اعلی کے مشیر برائے خزانہ سید مراد علی شاہ نے تیار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ متوقع ہے۔بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔سندھ میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام170 ارب روپے سے زائد کا ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اراکین صوبائی اسمبلی کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 8 ارب 60 کروڑ مختص کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مجوزہ بجٹ میں کوئلے اور توانائی کے شعبوں کیلئے 21 ارب سے زائد رکھے جائیں گے۔ صحت کے شعبے کیلئے 17 ارب روپے مختص کیے جانے کی توقع ہے۔

سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 15 ہزار سے زاید نئی آسامیاں پیدا کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق سندھ میں سابقہ دور حکومت کے دوران جاری رہنے والے فلاحی منصوبوں کو آیندہ مالی سال بھی جاری رکھنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ مختلف شعبوں کے کے لئے مختص سندھ فنڈز میں تین ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔ جس کی صوابدید وزیر اعلی سندھ کو ہو گی۔