سندھ نے ادائیگی نہ کی تو بجلی کاٹ دیں گے: عابد شیر علی
Posted on December 11, 2013 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Abid Sher Ali
اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ عابد شیر علی نے کے ای ایس سی اور سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ پچاس ارب سندھ کے ذمہ واجب الادا ہیں۔ رقم ادا نہ کی گئی تو بجلی کاٹ دیں گے۔ جہاں بلوں کی وصولی کم ہے وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ کرِیں گے۔
انہوں نے کہا کے ای ایس سی منافع بھی زیادہ لے رہی ہے اور چارجز بھی زیادہ لگا رہی ہے۔ کے ای ایس سی کے ساتھ معاہدے پر نظر ثانی کریں گے۔
ارکان اسمبلی نے اس دوران مختلف سوال کئے۔ جواب نہ آنے پر سپیکر ایاز صادق نے عابد شیر علی اور انوشہ رحمان کو ڈانٹ پلا دی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com