کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے عوام کو لوٹنے ‘ ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور عوام کو یرغمال و غلام بناکر رکھنے والوں کا احتساب کرنے کا وقت آگیا ہے ۔سندھ کے عوام 3مئی کو لٹیروں کے احتساب کا عزم کریں گے اور بلدیاتی انتخابات میں راجونی اتحاد کے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کرکے لٹیروں کے احتساب کے عزم پر مہر تصدیق ثبت کرکے انقلاب و تبدیلی کی بنیاد رکھیں گے۔
خاصخیلی اتحاد کے سربراہ سردار غلام مصطفی سولنگی نے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل روشن پاکستان پارٹی کے سربراہ امیر پٹی ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما قربان سولنگی ‘گجراتی قومی موومنٹ کے رہنما اقبال چاند ‘ مارواڑی قومی الائنس کے رہنما قبال ٹائیگر ‘ جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے رہنما فاروق کمال ‘ پاک اسمعٰیلی جماعت کے رہنما احاجی امیر علی خواجہ ‘دی آل میمن جنرل جماعت کے رہنما یونس سایانی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنما¶ں کے ہمراہ 3مئی کو میرواہ تھری ‘خیرپور میں ہونے والے راجونی اتحاد کے جلسہ عام کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خیرپور کا جلسہ عام راجونی اتحاد کی بلدیاتی مہم کا آغاز اور بلدیاتی انتخابات میں راجونی اتحاد کی فتح اور سندھ کے عوام کو لوٹنے والوں کیخلاف آغاز احتساب ہوگا۔