سندھ میں چاول وگنے کی کاشت وپیداوار کے ہدف حاصل

Rice

Rice

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ زراعت سندھ کا اجلاس صوبائی وزیر سردار علی نواز خان مہر کی زیر صدارت ہوا۔ محکمہ زراعت سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکریٹری زراعت احمد بخش ناریجو نے بتایا۔

کہ 2013-14 میں کپاس کی کاشت 6 لاکھ 50 ہزار ٹن کے ہدف کے مقابل 5 لاکھ 76 ہیکڑ رقبے پر اور 40 لاکھ گانٹھ کے ہدف کے مقابلے میں 30 لاکھ 50 ہزار گانٹھ پیداوار حاصل ہوئی، سال 2014-15 میں بھی کپاس کی کاشت کا ہدف 6 لاکھ 50 ہزار ہیکٹر اور پیداواری ہدف 40 لاکھ گانٹھ ہی رکھا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ چاول کی کاشت کا ہدف 6 لاکھ 45 ہزار ہیکٹر تھاکاشت 7 لاکھ 45 ہزار ہیکٹرپر کیا گیا اور پیداوار 26 لاکھ 17 ہزار میٹرک ٹن رہی، 2014-15 کیلیے چاول کی کاشت 7 لاکھ ہیکٹر اور پیداواری ہدف 22 لاکھ 75 ہزار ٹن رکھا گیا۔

،2013-14 میں گنے کی کاشت کا ہدف 2 لاکھ 70 ہزار ہیکٹر تھا لیکن کاشت 2 لاکھ 98 ہزار ہیکٹرپرکیا گیا اور پیداوار 1 کروڑ 52 لاکھ ٹن رہی، 2014-15 میں گنے کی پیداوار 1 کروڑ 70 لاکھ ٹن متوقع ہے۔