میر پور خاص (جیوڈیسک) عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام کے حقوق کیلئے آخر تک میدان میں رہیں گے، بیرون ملک نہیں بھاگیں گے۔
میرپورخاص میں اسٹیشن چوک پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش غیرمنصفانہ ہے۔ سندھ کے دیہی علاقوں میں دس دس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جو آئین پاکستان کی خلاف ورزی بھی ہے۔ انہوں نے سندھ اور خاص طور پر میرپورخاص میں امن و امان کی خراب صورتحال پر بھی تنقید کی۔
ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق کی خاطر آخر وقت تک میدان میں رہیں گے۔ ایک عام کلرک، عام رینجرز اور عام مالہی کے حقوق کیلئے ہم میدان میں ہوں گے۔ ہم آخر تک ڈٹے رہیں گے، نہ کینیڈا بھاگیں نہ دبئی اور نہ ہی لندن بھاگیں گے آپ کے ساتھ ہوں گے۔