کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ شہری سندھ میں عوام میں حکمرانوں کی عدم توجہی کے پالیسی کی وجہ سے احساس محرومیا ں بڑھ رہی ہیں، احساس محرومیوں کا خاتمہ کئے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا علیحدہ صوبہ اور انتظامی اختیار ی یونٹ کا مظالبہ سندھ کے محروم زدہ عوام کی آواز ہیں۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر عوام کو درپیش بلدیاتی و فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے مسائل اور شاہ فیصل کالونی نمبر3کے علاقے میں سیوریج کے وسیع منصوبے S-3پر جاری سیوریج لائنوں کی تنصیب کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا علاقائی دورہ پر شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں عوام نے حق پرست نمائندے کے سامنے بلدیاتی مسائل کے ڈھیر لگا دیئے صفائی وستھرائی ،فراہمی و نکاسی آب ،اسٹریٹ لائٹس کی بندش اور کھنڈرات نما سڑکوں کے حوالے سے مسائل بیان کرتے ہوئے عوام نے کہاکہ ذمہ دار اداروں کی لاپراہی اور عدم توجہی سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیا ں علاقہ غیر ہوں عرصہ 7سال سے علاقوں میں کسی بھی قسم کا کوئی ترقیاتی کام انجام نہیں دیا گیا بند اسٹریٹ لائٹس کی وجہ سے گلیوں اور آمد و رفت کے راستوں پر اندھیروں کا راج ہے جس کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے مگر متعلقہ ذمہ دران اداروں کو با رہا یاد دہانی کے باوجود عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔
اس موقع پر عوامی مسائل سننے کے بعد حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ علاقائی مسائل سے عدم توجہی کی پالیسی کو ترک کیا جائے حکمراں اور ذمہ دران ادارے خصوصاً بلدیاتی ادارے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں انہوں نے کہاکہ شہری سندھ کو ترقی سے دور اور عوام کو مسائل سے دو چار کرکے سندھ کے حکمراں اور متعلقہ ادارے اپنے لئے عوام کے دلوں میں نفرت پید اکررہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکمراں شہری سندھ کے عوام کو لاوارث نہ سمجھیں حکمراں اور عوامی سہولیات کی فراہمی پر مامور اداروں سے کہاکہ وہ عوام دشمن پالیسی کو ترک کردیں ورنہ عوام بھر پور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں بعد ازاں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں سیوریج کے وسیع منصوبے S-3پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے سیوریج لائینوں کی تنصیب کے ھوالے سے جاری کاموں کو وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے۔