آل سندھ روینیو ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ قلم چھوڑ ہڑتال جاری

سنجھورو (رانا واقار حسین) تفصیلات کے مطابق ضلع سانگھڑ کے 251 ملازمین کو پانچ ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہیں جس کے خلاف ملازمین نے آل اسندھ روینیو ایمپلائیز ایسوسی ایشن تحصیل سنجھورو کے صدر گل حسن چنا ء کی قیادت میں نیشنل پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظاہرے سے گل حسن چنائ،اللہ ڈنو وسان، منیر خاصخیلی،عبدالستار رند اور عطاء الرحمٰن بھٹی نے خطاب کیا ۔مقررین نے کہا کہ ضلع بھر کے 251 روینیو ملازمین کو پانچ مہینوں سے تنخواہیں نہیں ملیں جس کاسبب یہ ہے کہ DCسانگھرنے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو درست انفارمیشن نہیں دیں اور روینیو ملازمین کو محکمہ اگریکلچر کے ملازم ظاہر کردیا گیا ہے۔ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے روینیو کے ملازمین ،تپیدار، کوٹار، سپروائزر اور دیگر ملازمین کے بچے فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے سال 2014-15کے بجٹ میں مذکورہ ملازمین کی تنخواہوں کے اکاؤنٹ بند کر دئیے ہیں جس کی وجہ سے آل سندھ روینیو ایمپلائز اسوسی ایشن کے صدرمحمد اسماعیل چانگ نے احتجاجی تحریک چلانے اورقلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ملازمین کی تنخواہیں بحال نہیں کی جاتیں اس وقت تک دفتری کا م نہیں کیا جائے گا اور احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

Rvenue Strick

Rvenue Strick