سندھ: آئندہ 2 ہفتے تک سی این جی اسٹیشنز 3 بار بند ہوں گے

CNG Stations

CNG Stations

کراچی (جیوڈیسک) سوئی گیس فیلڈز کی سالانہ مرمت کے باعث آئندہ دو ہفتے تک سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں تین بار بند کئے جائیں گے، سندھ میں منگل، جمعرات اور ہفتہ کو چوبیس، چوبیس گھنٹے کے لئے فلنگ اسٹیشنز بند ہوں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق چند فیلڈز کی سالانہ مرمت کے باعث گیس سپلائی میں کمی ہو گی۔ جس کے پیش نظر آئندہ پندروہ روز تک سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں تین بار بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سندھ میں فلنگ اسٹیشنز منگل، جمعرات اور ہفتہ کو صبح آٹھ بجے سے چوبیس چوبیس گھنٹے کے لئے بند کئے جائیں گے۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ شیڈول کی خلاف ورزی کرنے والے فلنگ اسٹیشنز کے لئے گیس فراہمی مزید اڑتالیس گھنٹے کے لئے بند کر دی جائے گی۔