کراچی (جیوڈیسک) محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں اسکول وینز مالکان کو روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے لئے 15 دن کی مہلت دیتے ہوئے نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔
سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ طحٰہ فاروقی نے بتایا کہ سانحہ نواب شاہ کے بعد اسکول وینز کے لیے 29 نکاتی ضابطہ تیار کیا گیا ہے جس کے مطابق شناخت کیلیے تعلیمی اداروں کی وینز پر مخصوص رنگ ہو گا، وینز سے باہر نکلنے کا ہنگامی راستہ اور بچوں کو اتارنے اور سوار کرانے کیلیے ہیلپر کی موجودگی لازمی ہوگی۔
اسکول وینز میں ایل پی جی اور آکسیجن سیلنڈر کے استعمال پر پابندی ہوگی اورسی این جی پر چلنے والی وین کی ونڈ اسکرین پر سی این جی کا اسٹیکر لگا ہو گا، اسکول وینز میں اوور لوڈنگ، چھتوں اور پائیدان پرلٹک کر سفر کرنے کی بھی ممانعت ہوگی۔