سندھ کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 11 روز اضافے کی سفارش

Students

Students

کراچی (جیوڈیسک) صوبائی محکمہ تعلیم سندھ نے سانحہ پشاور کے بعد صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 11روز کے اضافے کی سفارش کر دی ہے۔

صوبائی سیکریٹری تعلیم فضل اﷲ پیچوہو نے کہا ہے کہ وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو کو تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کی سمری بھجوائی گئی ہے جس کی منظوری پر سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکول اور کالج 11 جنوری تک بند رہیں گے اور 12 جنوری سے تدریسی عمل شروع ہوگا۔

سمری کی منظوری کی صورت میں آئندہ ایک دو روز میں نوٹی فکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوتی ہیں۔