دو ہزار ساٹھ تک سندھ سمندر برد ہونے کا خدشہ

Sea

Sea

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ساجد میر کی صدارت میں ہوا کمیٹی کو بتایا گیا پاکستان میں سطح سمندر ایک سال میں ایک اعشاریہ تین ملی میٹر کے حساب سے بلند ہو رہی ہے۔

ٹھٹھہ، بدین اور حیدر آباد کے دریائی ساحلوں پر اسی کلو میٹر زمین سمندر برد ہو چکی ہے۔ سینیٹر کریم خواجہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدشہ ہے دو ہزار ساٹھ تک سندھ بھی سمندر میں ڈوب جائے گا۔

کمیٹی نے کوسٹل علاقوں میں سمندری سطح کا جائزہ لینے کے لیے بڑا پلان تیار کرنے کی سفارش کر دی۔