سندھ میں حفاظتی بند مضبوط ہیں، سپر فلڈ بھی گزر سکتا ہے : شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

حیدر آباد (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں حفا ظتی بند اتنے مضبوط ہیں کہ سپر فلڈ بھی گزر سکتا ہے۔ گلیان بند پر بریفنگ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں کہیں بھی شگاف نہیں پڑا صرف کچے کے علاقے زیر آب آئے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سکھر، گھوٹکی اور شکار پور سے متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حفاظتی بندوں اور بیراجوں کی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔