سندھ سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے سینیٹرز کو امیر پٹی کی مبارکباد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ سے ٹیکنو کریٹس نشستوں پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والے اراکین سینٹ پیپلز پارٹی کی سسی پلیجو و فاروق نائیک اور متحدہ قومی موومنٹ بیرسٹر سیف و نگہت مرزا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین محمد فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ یونس سایانی ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت ‘ جنرل سیکریٹری راجہ محمد انور ایڈوکیٹ ‘ فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ میڈم انیتا اور تبسم نازنے توقع ظاہر کی ہے۔

دونوں سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے نو منتخب سینیٹرز پاکستان میں آئین و قانون کی پاسداری و اجارہ داری اور جمہوری روایات کے فروغ کے ساتھ پاکستان سے استحصالی نظام کے خاتمے میں اپنا موثر کردار ادا کریں گے جبکہ امیر پٹی نے چاروں نو منتخب سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ انتخابات میں منتخب ہونے والے متوقع امیدواروں کو بھی پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ اراکین سینیٹ تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے پیش کردہ مقامی خود مختاری کے فارمولے کا مطالعہ کرکے پاکستان میں خود مختار ڈویژنل کونسلوں کے قیام کے ذریعے وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے اور مساوات و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے ذریعے عوام الناس کو شریک اقتدار ‘ خوشحال اور آسودہ حال بنانے کے مشن و جدوجہد میں تنظیم محب وطن روشن پاکستان سے وسیع تر قومی و عوامی مفاد میں بھرپور تعاون کریں گے۔