کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں سینیٹ کی گیارہ نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔ سندھ میں خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی چار اور عام نشستوں پر سات سینٹرز گیارہ مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے۔
سندھ میں سینیٹ کی سات جنرل، دو خواتین اور دو ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر انتخاب ہوگا۔ سندھ میں صوبائی الیکشن کمشنر ایس ایم طارق، ریٹرننگ آفیسر، جوائنٹ الیکشن کمشنرتنویز ذکی اور عطاالرحمان پولنگ آفیسر ہوں گے ۔تین مارچ کو سینیٹ کے انتخابات کے لئے سندھ اسمبلی میں پولنگ ہوگی ۔سندھ کی ٹیکنوکریٹ کی نشستوں سے سینیٹر فاروق ایچ نائک اور رحمان ملک ریٹائر ہوجائیں گے۔
سندھ کی سینیٹ میں خواتین کی دو نشستوں سے سینیٹر شیرالہ ملک اور مسز اسلم پروین گیارہ مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گی۔ سینیٹ کی سات جنرل نشستوں سے پیپلزپارٹی کے 5 سینیٹرز مولا بخش چانڈیو، اسلام الدین شیخ، گل محمد لاٹ، ڈاکٹر قیوم سومرو اور سلیم مانڈوی والا گیارہ مارچ کو ریٹائر ہوجائیں جبکہ دو نشستوں پرایم کیو ایم کےسینیٹرز بابر خان غوری اور عبدل حسیب خان گیارہ مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے۔