سندھ(جیوڈیسک)سندھ پولیس نے صوبے بھر کے چار ہزار ایک سو 76 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے کر 25 ہزار اہلکاروں کی تعیناتی منظور کر لی۔ صوبے میں سب سے زیادہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کراچی کی ویسٹ رینج میں ہیں۔سندھ پولیس نے الیکشن 2013 کے لئے صوبے بھر میں چار ہزار ایک سو 76 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا ہے۔
پانچ ہزار چار سو چھتیس پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور پانچ ہزار دو سو بہتر اسٹیشنز کو نارمل کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ صوبے میں سب سے زیادہ انتہائی حساس ایک ہزار ایک سو پینسٹھ پولنگ اسٹیشنز کراچی کی ویسٹ رینج میں ہیں۔ حیدر آباد میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز گیارہ سو تراسی، میرپور خاص میں دو سو پچاس۔
سکھر میں چار سو اکیس اور لاڑکانہ میں تین سو انتالیس ہیں۔ پولیس کے مطابق سندھ میں پولنگ اسٹیشنز کی مجموعی تعداد چودہ ہزار آٹھ سو چوراسی ہے۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پرپچیس ہزار اور حساس پونگ اسٹیشنز پر اکیس ہزار ات سو چوالیس پولیس اہلکار تعینات رہینگے اور کسی بھی منفی صورتحال کو قابو کر نے کے لئے رینجرز اور فوج کے اہلکار بھی تعینات ہونگے۔