سندھ اسمبلی کا اجلاس 27 فروری تک ملتوی،ایم کیو ایم کا شدید احتجاج

MQM

MQM

کراچی(جیوڈیسک) سندھ اسمبلی کا اجلاس 27 فروری تک ملتوی کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق اجلاس ارکان کی غیر حاضری کے باعث ملتوی کیا گیا۔اجلاس ملتوی ہونے کے بعد ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی نے ا اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔

اس موقع پرراہ نما ایم کیوایم فیصل سبزواری نے کہا کہ سندھ اسمبلی کو مذاق بنادیا گیا ہے،،جلد بازی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیا گیا ،سندھ اسمبلی سے 6 یونیورسٹیوں کے بل منظورکیے گئے، ایم کیوایم نے بھر پور حمایت کی،اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرکے پارلیمانی روایات کی دھجیاں بکھیردی گئی ہیں۔