کراچی (جیوڈیسک) سندھ شہید تسلیم اورمعاوضہ بل 2014 سندھ اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ بِل میں کہا گیا ہے کہ پولیس ، رینجر، فرنٹیر کانسٹیبلری اوردوران فرائض دہشت گردی کا نشانہ بننے والے سرکاری ملازمین کومعاوضہ اور مراعات دی جائیں گی۔
بل کے تحت شہید اہلکارکو اگلے گریڈ میں ترقی، سول وملٹری ایوارڈ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ شہدا کے اہل خانہ کو تعلیمی وظائف اور طبی سہولتیں دی جائیں گی، جبکہ شہدا کے لیے خصوصی فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔