کراچی : سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا سندھ اسپورٹس بورڈ سے باقاعدہ الحاق ہو گیا ہے، ڈائریکٹر سندھ اسپورٹس بورڈ شہزاد پرویز بھٹی نے سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ڈاکٹر قیصر علی جتوئی کو سندھ اسپورٹس بورڈ سے الحاق کا سرٹیفکٹ پیش کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد فاروق سرپرست سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن سید مدد علی شاہ سیکریٹری کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد اجمل خزانچی کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اعجاز احمد بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹر سندھ اسپورٹس بورڈ شہزاد پرویز بھٹی نے شوٹنگ بال کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن صوبہ میں شوٹنگ بال کھیل کے فروغ کے لیے جس طرح محنت کر رہی ہے وہ قابل تعریف ہے، شوٹنگ بال کھیل جو کہ سندھ کا روائتی کھیل شمار کیا جاتا تھا آج نیشنل گیم بن چکا ہے۔
اس موقع پر سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ڈاکٹر قیصر علی جتوئی نے صدر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن سردار خان محمد ڑاہری سینئر نائب صدر حاجی غلام محمد خان، سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد اور پوری ایسوسی ایشن کی جانب سے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضاکھیوڑو ڈائریکٹر سندھ اسپورٹس بورڈ شہزاد پرویز بھٹی کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس بورڈ مشیر رازق ربانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد فاروق کا سرٹیفکٹ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر