کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا کی وبا میں کمی کے بعد پورے 3 ماہ بعد سندھ بھر کے مزارات زائرین کے لیے کھول دیے گئے۔
سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار کو بھی اذان فجر سے پہلے روایتی وقت پر کھول دیا گیا ہے اور اس موقع پر محکمہ اوقاف کے چیف ایڈمنسٹریٹر نےدرگاہ پر چادرچڑھا کردعامانگی۔
لعل شہباز قلندرکا مزار کورونا وائرس کی تیسری لہر میں تیزی کے باعث 28 مارچ کو زائرین کے لیے بند کردیا گیا تھا تاہم اب درگاہ کو اذان فجر سے پہلے روایتی وقت کے مطابق اور ایس او پیز کے تحت کھولا گیا ہے۔
مزار پر حاضری کے لیے ایس او پی کے تحت زائرین کا ماسک پہننا لازمی ہوگا اور ماسک کے بغیر درگاہ میں داخلے پر پابندی ہوگی، درگاہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سینیٹائزر واک تھرو گیٹ بھی نصب کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت ہونے والے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں 28 جون سے امیوزمنٹ پارک اور انڈو رجیمز بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔