کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ اوقاف سندھ نے صوبے میں تمام مزارات کو دوبارہ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق زائرین کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے وضع کردہ تدابیر (ایس او پیز) پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
وزیر اوقاف سندھ سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ ماسک لازمی پہنیں، اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کا تحفظ کریں۔
واضح رہےکہ نیشنل کمانڈ ایند آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد گزشتہ روز سے کئی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مزارات بند کرنے کے بھی احکامات دیے گئے تھے۔