آل سندھ شہداء حق پرست قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ میں اعظم اسپورٹس کی شاندار فتح

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام ابراہیم پلے گرائونڈ پر جاری سندھ سطح پر بڑا فٹ بال ایونٹ “آل سندھ شہداء حق پرست قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ایک اہم میچ میں شہر کراچی کی معروف فٹ بال ٹیم اعظم اسپورٹس فٹ بال کلب ڈرگ روڈ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈن اسپورٹس کو 4-0سے ڈھیر کردیا فاتح ٹیم اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ کی جانب سے کاشف اجمل کے خوبصورت کراسی پر ثاقب ،عقیل،فرقان اور سلیم اللہ نے خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔

جبکہ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں مسلم برادرز نے بلوچ اسٹار ،معمار اسپورٹس نے نذیر محمڈن ،کورنگی جیم خانہ نے بلے جی بلوچ ،ینگ عزیز آباد نے غنی الیون اوربرما محمڈن نے ینگ بلتستان کو شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق اسٹیڈیم کی تعمیر و مرمت اور محرم الحرام کے احترام کے سلسلے میں ٹورنامنٹ کوعاشورہ محرم الحرام تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ کا دوبارہ آغاز عاشورہ محرم الحرام کے بعد ہوگا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض چوہدری اقبال ،جمیل ناز،کامران ،عبدالسلام اور مجاہد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ماسٹر نجم الحسن اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

Football Tornament

Football Tornament