گڑھی خدا بخش (جیوڈیسک) رینجرز اختیارات کا معاملہ سندھ سرکار کے کپتان ایک بار پھر وفاق پر گرجے برسے۔ گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی پر خطاب کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے وزیر اعظم کو مخاطب کر کے کہا کہ وزیر اعظم صاحب اپنے چودھری نثار کو روکیں۔
ان کے احکامات کا کوئی فائدہ نہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ ایک آدمی کو کوئی حق نہیں کہ وہ سندھ اسمبلی کے فیصلے کو ایک طرف رکھ دے، کوئی شخص سندھ کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا، تیر سے چھلنی کر دیں گے۔
قائم علی شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سندھ حکومت سے تعاون کیا۔ ساتھ شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری محبت کا ناجائز فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ اداروں کوآئین کے تحت کام کرنا چاہئے۔ سندھ میں امن قائم ہو گیا ہے، دوسرے صوبوں کو دیکھیں۔