سندھ : اسنوکر کا چیمپئن پیٹ بھرنے کے لیے کیلے بیچنے پر مجبور

Snooker

Snooker

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے اسنوکر مقابلوں میں بڑوں بڑوں کو زیر کرنے والا علی زمان اپنے اہلخانہ کا پیٹ بھرنے کے لئے پھل فروخت کرنے پر مجبور ہے، پریکٹس کا وقت نا ملنے اسے اپنے خواب چکنا چور ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

اسنوکر کے ماسٹر علی زمان ٹھیلے پر کیلے فروخت کر کے گذر بسرکرتا ہے اس مصروفیت کے باوجود اس نے کراچی سمیت صوبہ بھر کے کھلاڑیوں کو ناک و چنے چبوا رکھے ہیں۔ دن میں اپنے روزگار پر فوکس ہے اور شام کو اسنوکر کلب میں اپنا شوق پورا کرتا ہے۔

علی زمان کا کہنا ہے کہ مناسب وقت نا ملنے کے باعث کھیل پر مہارت کم ہوتی جا رہی ہے۔ سندھ چمپئن سٹرک کی دھول میں ورلڈ چمپئن بن کر ملک کا نام روشن کرنے کا عزم رکھے ہوئے ہے ، کھیل اسنوکر کا ہو یا کوئی بھی ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن افسوس دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کا خواب کہیں سڑکوں کی دھول میں نہ کھو جائے۔