کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ اور ڈی ایم سی کورنگی کے تعاون سے کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کے زیراہتمام غازی شوٹنگ بال گراونڈ شاہ فیصل کالونی پر منعقد ہونے والا SSB کپ شہید ملت لیاقت علی خان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح معروف قانون دان سمیر شیخ نے کیا صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان سیکریٹری محمد اجمل اور آرگنائزنگ سیکریٹری محمد عارف نے مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا افتتاحی میچ قائدآعظم الیون اور علامہ اقبال الیون کے درمیان کھیلا گیااس نمائشی میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا تین سیٹ پر مشتمل میچ میں قائدآعظم الیون نے علامہ اقبال الیون کو 2-1 سے شکست دے کر نمائشی میچ جیت لیا پہلا سیٹ قائدآعظم الیون نے 16-10 سے جیتا دوسرا سیٹ علامہ اقبال الیون نے16-12 سے جیت کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا تیسرے اور فائنل سیٹ میں قائدآعظم الیون نے 16-14 سے کامیابی حاصل کی، اس میچ میں یارمحمد، محمد اسماعیل ، رضوان احمد، اعجاز احمد، محمد حسنین، مختیار علی ا ور اویس خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے مہمان خصوصی سمیر شیح نے شہید ملت لیاقت علی خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کے آج ہم ان شہیدوں کی پاکستان کے لیے لازوال قربانیوں کی وجہ سے آزاد ہیں، انھوں نے کہا کے شوٹنگ بال کھیل کے تمام گراونڈز کو سہولیات فراہم کریں گے، انھوں نے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کوشہید ملت لیاقت علی خان کی یاد میں شاندار ٹورنامنٹ شروع کرنے پر مبارک باد دی ،اس موقع پر صدر غازی شوٹنگ بال کلب عبدالحق نے مہمان خصوصی سمیر شیخ کو اجرک کا تحفہ پیش کیا۔
جبکہ سمیر شیح نے سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے میڈیا کوآڈینیٹر انفارمیشن آفیسر شاہ فیصل ٹاون محمد ارشد کو ان کی شاندار خدمات پر اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا اس موقع پر صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان نے بھی تقریب سے خطاب کیااس موقع پر معزز مہمانوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جن میں کراچی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالعزیز،نائب صدر سندھ شوٹنگ بال ایم شمیم قریشی، میڈیا کوآڈینیٹر سندھ شوٹنگ بال محمد ارشد سرپرست کراچی شوٹنگ بال جاوید کیانی،رانا ممتاز، شاجہان خان، عظمت اللہ خان، انیس الرحمان، ضیااللہ نیازی، نور احمد، صغیر احمد، محمد زاکراور دیگر موجود تھے، اس میچ کو قمرالسلام پیارے، محمد اکبر اور اختر نے سپروائز کیا۔