کراچی (اسپورٹس رپوٹر) ڈسٹرکٹ لاڑکانہ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ لاڑکانہ شوٹنگ بال چیمپیئن شپ میونسپل اسٹیڈیم لاڑکانہ میں منعقد ہوئی، چیمپیئن شپ کا فائنل شہید امداد حسین شوٹنگ بال کلب اور نصرت شوٹنگ بال کلب کے مابین کھیلا گیا جو شہید امداد حسین کلب نے 2-1 سے جیت لیا فائنل کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر پبلک و ہیلتھ لاڑکانہ عبدالوہاب تھے مہمان خصوصی کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا آپ کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا جس کے بعد فائنل میچ کا آغاز ہوا۔
میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتی رہی میچ کا پہلا سیٹ نصرت کلب نے 16-10 سے جیت کر ایک گیم کی سبقت حاصل کی لیکن دوسرا سیٹ شہید امداد حسین کلب نے 16-7 سے جیت کر مقابلا برابر کر دیاتیسرے اور فائنل سیٹ میں بھی شہید امداد حسین کلب نے شاندار کھیل پیش کیا اور تیسرا سیٹ بھی16-13 سے جیت کرچیمپیئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا، فائنل کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر پبلک و ہیلتھ لاڑکانہ عبدالوہاب نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے چیمپیئن شپ کی ونر ٹرافی شہید امداد حسین شوٹنگ بال کلب کے کپتان محمد سجاد سولنگی نے جبکہ رنر ٹرافی نصرت شوٹنگ بال کلب کے کپتان عمران شیخ نے حاصل کی۔
صدر ڈسٹرکٹ لاڑکانہ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن دمساد ابڑو نے ٹورنامنٹ آرگنائز کرنے پر سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا دمساد ابڑو نے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر پبلک و ہیلتھ لاڑکانہ عبدالوہاب ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ اسپورٹس بورڈ محمد حسین مکانی اور سرپرست سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن عبدالمجید شیخ کو اجرک کا تحفہ پیش کیا اس موقع پر سیکریٹری ڈسٹرکٹ لاڑکانہ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اللہ بخش ابڑو، احمد علی میمن، روشن شیخ، مظہر کہوڑو، علی شیر بھٹواور دیگر شوٹنگ بال سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود تھی۔