کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ اور ڈی ایم سی کورنگی کے تعاون سے کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کے زیراہتمام غازی شوٹنگ بال گراونڈ شاہ فیصل کالونی پر کھیلے جانے والا SSB کپ شہید ملت لیاقت علی خان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا فائنل واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی اور شہباز شوٹنگ بال کلب شیر شاہ کے درمیان کھیلا گیا، دونوں ٹیموں نے میچ کے آغاز سے ہی شاندار کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے پر برتری لینے کی کوشش کی میچ کا پہلا سیٹ شہباز کلب نے 16-8 سے جیتا دوسرا سیٹ واحد کلب نے 10-16 سے جیت کے مقابلا برابر کر دیاتیسرا اور آخری سیٹ واحد اسپورٹس کلب کورنگی نے دلچسپ مقابلے کے بعد 16-14 سے جیت کر فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیاواحد کلب کی جانب سے رضوان احمد، اعجاز احمد، KWSB کے محمد اسماعیل،مختیار علی اور شمیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔
جبکہ شہباز کلب کی جانب سے یار محمد، حنیف اور ظہور نے بھی خوب ڈٹ کے مقابلا کیا،داتا کلب کے فاروق نادر کو ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیاگیا ٹورنامنٹ کے فائنل کے مہمان خصوصی میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم تھے مہمان خصوصی کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا مہمان خصوصی عمران اسلم کا فائنل کی دونوں ٹیموں اور کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے تعارف کرایا گیا آپ کے ہمراہ آفیسر ضلع کورنگی اسلم پرویز، انفارمیشن آفیسر شاہ فیصل ٹاون محمد ارشد، اسپورٹس آفیسر کورنگی ٹاون خالد نفیس ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کورنگی زون سید محمد احمد نقوی بھی موجود تھے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان نے غازی شوٹنگ بال کلب کے مسائل سے آگاہ کیا اور مہمان خصوصی سے درخواست کی کے گراونڈ کی فلڈلائیٹس سمیت تمام مسائل کو حل کیا جائے۔
مہمان خصوصی عمران اسلم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اور غازی شوٹنگ بال کلب کی انتظامیاں کو یقین دلایا کی دو دن کے اندر فلڈ لائیٹس کو بہتر کر دیا جائے گا اور جلد ہی شائقین کے بیٹھنے کے لیے بینچز بھی لگا دی جایں گی، اس موقع پرصدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان نے مہمان خصوصی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کی آفیسر ضلع کورنگی اسلم پرویز، انفارمیشن آفیسر شاہ فیصل ٹاون محمد ارشد اور اسپورٹس آفیسر کورنگی ٹاون خالد نفیس کو بھی تحائف پیش کیے گئے تقریب میں جاوید کیانی، شمیم قریشی، رانا ممتاز، عظمت اللہ خان، عبدالحق ، شاجہان خان، عبدالعزیز، چودھری شریف، عبدالرشید اور صغیر احمد بھی موجود تھے اس موقع پر حاجی غلام محمد خان نے اعلان کیا کے کراچی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام علامہ اقبال ڈے شوٹنگ بال فیسٹیول ٹورنامنٹ 9 نومبر کو اسٹیل ٹاون میں کھیلا جائے گا، فائنل میچ کو ریاض احمد، نور احمد، مقبول شاہ اور اکبر نے سپروائز کیا۔