سندھ میں کھیلوں کے فروغ میں سیکریٹری اسپورٹس سندھ محمد راشد کی کاوشیں قابل تحسین ہیں

karachi

karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،سرپرست جاوید کیانی ،رانا محمد ممتاز ،رائو شمیم ،سنیئر نائب صدر شاہ جہاں خان ،نائب صدر فاروق اعوان ،نور احمد ،سیکریٹری محمد اجمل ،جوائنٹ سیکریٹری عمیر خان ،میڈیا کوارڈینٹر محمد ارشد ،اراکین محدم عارف ،اعجاز احمد ،آزاد کیانی ،عبدالمنان ،اجمل باجوہ ،محمد منشاء ،محمد حسنین ،مختار علی نے محکمہ ثقافت و سیاحت و نوادرات حکومت سندھ کے زیر اہتمام ہارس اینڈ کیٹل شو جو کہ 7 اور 8 مئی 2016ء کو حیدرآباد میں منعقد کیا جارہا ہے۔

اس میں شوٹنگ بال مقابلے کے انعقاد پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی مشیر ثقافت و سیاحت شرمیلا فاروقی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ شوٹنگ بال کھیل سندھ میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا اور کھیل کے فروغ میں صوبائی محکمہ کھیل کے سیکریٹری محمد راشد کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کو صوبے کے لئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس کے کامیاب انعقاد سے صوبے میں قیام امن ،اتحاد و یکجہتی کے ساتھ صحت مندسرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔