کراچی (اسپورٹس رپورٹر) قومی شوٹنگ پال پلیئر و KDA شوٹنگ بال ٹیم کے کھلاڑی سید ظفر حسین شاہ نے کہاکہ سندھ دھرتی کا روائتی کھیل شوٹنگ بال غریبوں اور محنت کشوں کا کھیل ہے شہر قائد میں کھیلوں کے مختلف شعبوں کے ساتھ شوٹنگ بال کھیل کو فروغ دینے کے لئے ادراہ ترقیات کراچی KDAجو اقدامات کررہا ہے وہ نہ صرف قابل تحسین بلکہ KDAکی کاوشوں کی بدولت کھیلو ں کے مختلف شعبے میں نئے ٹیلنٹ کو بھی متعارف کرایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ شاہ فیصل کالونی پر گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈرایتھلیٹ اورنگزیب سلطان سے ملاقات میں کیا اس موقع پر انہوںنے اورنگزیب سلطان کو پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی کی جانب سے ٹی شرٹس کا تحفہ پیش کیا۔
اس موقع پر قومی شوٹنگ بال کھلاڑی سید احسان شاہ ،قومی والی بال کھلاڑی مظہر میمن ،جمیل احمد سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری عارف اعوان ایڈوکیٹ ،کراچی ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹر ی اعجاز احمد قریشی اور دیگر بھی موجودتھے ۔سید ظفر حسین شاہ نے کہاکہ سندھ کے کھلاڑیوں کی خوش نصیبی ہے کہ ہمیں کھیلوں اور کھلاڑیوں سے محبت کرنے والا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ملاہے جو اپنے والد کی طرح کھیلوں اور کھلاڑیوں سے نہ صرف محبت کرتے ہیں بلکہ سندھ میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے مٰن مراد علی شاہ کا نام سنہرے حرفوں میں لکھا جائیگا۔ جاری کردہ:۔ میڈیا سیکریٹری