کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی نے طلبہ یونین بحالی کا بل منظور کر کے تاریخ رقم کی ہے۔
بلاول بھٹو نے سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ سے یونین سازی اور اپنے نمائندے کے چناؤ کا حق چھین کر نوجوانوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی تھی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اب درس گاہوں میں طلبہ سے متعلق فیصلہ لینے والی انتظامیہ میں طلبہ کا اپنا نمائندہ ہوگا، ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک بھر میں طلبہ تنظیمیں بحال ہوں۔ سندھ اسمبلی میں طلبہ یونینز پر پابندی ختم کرنے کا بل متفقہ طور پر منظور
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی نے 38 سال سے عائد طلبہ یونینز پر پابندی ختم کرنے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا تھا۔
ایوان میں طلبہ یونین سے متعلق مجوزہ بل قائمہ کمیٹی برائے قانون سے منظوری کے بعد پیر مجیب الحق نے پیش کیا تھا۔