سندھ کی شوگر ملوں میں دیگر شہروں کے مقابلے سستا گنا دستیاب

Fold

Fold

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کی شوگر ملوں کو پنجاب کے مقابلے 20 روپے فی من سستا گنا ملنے کے باعث دیگر شہروں کے مقابلے کراچی میں چینی سستے داموں دستیاب ہے۔

کراچی میں ریٹیل سطح پر چینی 60 روپے کلو کے حساب سے بک رہی ہے جبکہ اسلام آباد میں 70 لاہور میں 68 اور بلوچستان میں صارفین 70 روپے فی کلو کے حساب سے چینی خرید رہے ہیں۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق سندھ میں حکومت نے کاشت کاروں کو 172 روپے فی من کے حساب سے گنا خرید کر اسے 160 روپے فی من قیمت پر شوگر ملوں کو فروخت کر کے 12 روپے سبسڈی برداشت کی جبکہ پنجاب کی ملوں نے کاشت کاروں کو فی من گنے کی خریداری کے لیے 182 روپے ادا کیے۔

اسی طرح سندھ میں چینی کی پیداواری لاگت پنجاب کے مقابلے کم رہنے سے یہاں صارف کو چینی دیگر شہروں کے مقابلے سستی پڑ رہی ہے ۔ شوگر ملرز کا کہنا ہے کہ آنے والے کرشنگ سیزن کے لیے حکومت پورے ملک میں گنے کی یکساں نرخ کا اعلان کرے تا کہ تمام صوبوں میں چینی کی قیمت کا فرق ختم ہو سکے۔