پوری قوم تحریک انصاف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، اکبر دیدار سندھو

Speech

Speech

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پوری قوم تحریک انصاف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، آئندہ ہر سال 28 جولائی کو یوم نجات منائیں گے، کرپشن کے برج گرنے سے ملک ترقی کی طرف گامزن ہو جائے گا۔

آج روشن پاکستان صاف نظر آ رہا ہے،عنقریب عوام کا خون چوسنے والی دیگر جھونکیں بھی انصاف کے کٹہرے میں ہو گی، تحریک انصاف نے ملک سے کرپٹ حکمرانوں کا صفایا کرکے عوام کو ان کا اصلی چہرہ دکھایا ،70سال بعد عدلیہ نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،پ،ہم عمران خان کے سنگ پاکستان کا خوبصورت چہرہ دنیا کے سامنے لائیں گے، ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف اکبر دیدار سندھو نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ سال ن لیگ کے اقتدار کا آخری سال ہو گا، 2018کے انتخابات میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، عمران خان کی جدوجہد ملک کوکرپٹ سیاستدانوں سے نجات دلائے گی۔

سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کا فیصلہ کرکے ملک و قوم کیلئے کرپشن سے پاک پاکستان کی نئی سمت کا توتعین کر دیا ہے، کرپشن کے عفریت نے ملکی ترقی کو نگل لیا ہے، عدلیہ نے فیصلہ دے کر قانون کی حکمرانی ثابت کر دی ہے، قوم نواز شریف سے پائی پائی کا حساب چاہتی ہے، ملک سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا، کرپشن زدہ فیملی کا نام فوری ای سی ایل میں ڈالا جائے، پانامہ فیصلے کے بعد قوم کو راہزن اور رہنما کی پہنچان ہو چکی ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126