سندھ (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ ملکی سطح پر پارٹی کی تنظیم نو کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ وزیر اعلی ہاوس کراچی میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ اور وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں رضا ربانی نے کہا کہ تنظیمی امور پر بات چیت کیلئے انہوں نے وزیراعلی سندھ سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اس بار رول ماڈل حکومت ہوگی اور دیگر صوبے بھی اس سے سیکھیں گے۔
رضا ربانی نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے مسائل کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ حکومت کا اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے سرکلر ریلوے کی بحالی مستحسن اقدام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی میں ڈھائی سو بسیں فراہم کرے گی۔ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں پیپلز پارٹی فعال ہیامن وا مان کی بحالی کیلئے حکومت بھر پور توجہ دیگی۔ کوشش کے باوجود مخالفین پیپلز پارٹی کو شکست نہیں دے سکے۔