سندھ میں آج سرکاری اسکول اور بیشتر نجی تعلیمی ادارے کھل جائیں گے

Sindh School

Sindh School

کراچی (جیوڈیسک) گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سندھ بھر کے تمام سرکاری اور بیشتر نجی اسکول آج کھلیں گے۔ گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہوگئیں، دو مہینے موج اڑانے کے بعدآج بچے اسکول جائیں گے۔ پیر کو بھی بہت سے بچوں کے والدین یونیفارم اور اسکول کی کتابیں خریدنے میں مصروف رہے۔

کراچی کے معروف اردو بازار میں والدین اور طلبہ و طالبات کتابیں ودیگر درسی چیزیں خریدتے ہوئے نظر آئے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ آج کل کتابوں وغیرہ کے خریداروںکی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور لوگ بڑی تعداد میں اپنے بچوں کے ساتھ اردو بازار آرہے ہیں۔