سندھ میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا

Transporters

Transporters

کراچی (جیوڈیسک) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرائے پانچ فیصد کم کر دئیے ہیں۔ چیئرمین گڈز الائنس خالد خان کا کہنا ہے کہ کرائیوں میں کمی کا فیصلہ رضا کارانہ طور پر کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا۔

انٹر سٹی ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائیوں میں تین سے پانچ فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب سے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائیوں میں کمی کے متعلق اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جاکھرانی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کئے جائیں گے۔ اجلاس میں غیر قانونی بس اڈے ختم کرنے پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ممتاز جاکھرانی کا کہنا ہے کہ کرایہ کم نہ کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔