سندھ : دو دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھل گئے

CNG Stations

CNG Stations

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں 48 گھنٹے بند رہنے کے بعد تمام سی این جی اسٹیشن آج صبح 8 بجے کھل گئے۔

سوئی سدرن حکام کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں 48 گھنٹوں کے بعد تمام سی این جی اسٹیشن کھل گئے ہیں۔ ہفتے کے روز شیڈول کے تحت ہونے والی سی این جی کی بندش نہیں ہو گی۔