سندھ کے ویزر کھیل کا یوم آزادی پر با بائے قوم کو خراج عقیدت

karachi

karachi

کراچی (استاف رپورٹر) سندھ کے جواں وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کا یوم آزادی پر با بائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا انوکھا انداز لکی اسٹار سے براستہ کوری ڈور تھری لائنرایریا سے ہوتے ہوئے مزار قائد پر حاضری اس موقع پر ان کے ہمراہ معروف اسپورٹس آرگنائزر کراچی شوٹنگ بال اور باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،کے ڈی اے آفیسر کلب کے اسپورٹس سیکریٹری ایم نسیم ،بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد ،نیشنل بنک کے پی آر او عظمت اللہ خان ،سائیکلسٹ باران بلوچ اور دیگر کے علاوہ شہر کراچی کے اسپورٹس آرگنائزر ،کھلاڑی اور سائیکلسٹ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے مزار قائد پر حاضری دی اور اسپورٹس حلقوں کی جانب سے با با ئے قوم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا ئی اور ملک و قوم کی ترقی کے لئے خصوصی دعا کی اس موقع پر موجود اسپورٹس سے وابستہ شخصیات اور صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے با بائے قوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح کا احسان کا قرض نہیں چکا سکتے مگر اُن کے افکار پر عمل کرتے ہوئے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لاسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت قائد اعظم کی مشن پر عمل کرتے ہوئے عوامی خوشحالی ،ترقی اور قیام امن کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔