کراچی (جیوڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی کا سندھ میں سی این جی لوڈشیڈنگ میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے سے سندھ میں ہر ایک دن چھوڑ کر سی این جی بند رہے گی۔
چیرمین سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن سمیع خان کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ کی عوام کو یہ فیصلہ قابل قبول نہیں ہے، یہ فیصلہ سندھ کی گیس پنجاب منتقل کئے جانے کا حصہ ہے۔