سندھ نے 13 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کیلئے اسٹیٹ بینک کو درخواست دیدی

Wheat

Wheat

کراچی (جیوڈیسک) صوبہ سندھ میں گندم کی فصل کٹآئی کیلئے تیار ہو گئی ہے۔ گندم خریداری کیلئے وزارت خوراک سندھ نے اسٹیٹ بینک سے 13 لاکھ ٹن گندم خریداری کیلئے قرضے کی درخواست دیدی، وزیر خوراک سندھ جام مہتاب ڈہر کا کہنا ہے کہ غریب آبادگاروں کو نجی شعبے سے لٹنے سے بچانے کے لیے سرکاری اس سال زیادہ سے زیادہ گندم خریداری کرے گی۔

گندم خریداری کے لیے اسٹیٹ بینک کو قرض کی درخواست بھی بھجوا دی ہے۔