سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشن 24 گھنٹوں کیلئے بند

CNG Stations

CNG Stations

کراچی (جیوڈیسک) سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لئے بند کردئیے گئے۔

صوبے بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت تمام سی این جی اسٹیشنز کو صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لئے بند کردئیے گئے ہیں جو کہ بدھ کی صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔