کراچی (جیوڈیسک) کراچی سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائیگا جو اتوار کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8 بجے سے بند ہو جائینگے، سی این جی ایسوایشن کے مطابق24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔