سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز صبح 8بجے سے 24گھنٹوں کیلئے بند

C N G

C N G

کراچی (جیوڈیسک) کراچی، سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لئے بند کردئیے جائیں گے۔

صوبے بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت تمام سی این جی اسٹیشنز کو صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائیگا جو بدھ کی صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔