کراچی (جیوڈیسک) سندھ بھرمیں سی این جی کا چوبیس گھنٹے کے لیے گلا گھونٹ دیا گیا ہے، گاڑیوں کاحلق سوکھ گیا، کانٹے نکل آئے اب لوگوں کی جیب کوپ یٹرول کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں عید کی چھٹیوں کے اختتام کے ساتھ ہی سی این جی کی بندش کا بھی آغاز ہو گیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق پیر کی صبح 8 بجے سے کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سی این جی گیس کی بندش شروع ہو گئی ہے۔ سی این جی اسٹیشن 24 گھنٹے کے وقفے کے بعد منگل کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔ عید کی چھٹیوں کے تین روز تک گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت گیس کی بندش نہیں کی گئی تھی۔