سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹے بعد کھل گئے

CNG

CNG

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال کر دی گئی، اڑتالیس گھنٹے بند رہنے کے بعد تمام سی این جی سٹیشنز دوبارہ کھل گئے ہیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی سٹیشنز کو جمعرات کی صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے بند کرنے کا اعلان کیا۔

بعد میں گیس کی رسد میں کمی اور طلب میں اضافے کا جواز بنا کر اسٹیشنز کی بندش میں مزید چوبیس گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا تاہم اڑتالیس گھنٹے بعد تمام سٹیشنز آج صبح آٹھ بجے دوبارہ کھل گئے ہیں۔دو دن گیس کی بندش کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔