سنگاپور: خود کشی کے واقعات میں انتیس فیصد کا اضافہ

Suicide

Suicide

ایشیا (جیوڈیسک) ایشیا کی سٹی اسٹیٹ سنگاپور میں گزشتہ برس خود کشی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا اور مجموعی طور پر 487 افراد نے اپنے حالات زندگی اور ذہنی دبا سے تنگ آ کر اپنی جان لے لی۔

سماریٹینز آف سنگاپور کی فلاحی تنظیم نے اپنے جاری کردہ حالیہ سروے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سنگاپور میں اپنی جان لے لینے والے افراد میں نوجوانوں کی شرح میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سماریٹینز آف سنگاپور تنظیم کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 2012 میں سنگاپور میں 2011 کے مقابلے میں انتیس فیصد زیادہ افراد نے خود کشی کی۔ اس دوران 20 سے لے کر 29 برس تک کی عمر کے افراد میں اپنی زندگی ختم کر لینے کے واقعات میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔