سنگا پور گراں پری میں سباسٹن ویٹل نے پول پوزیشن حاصل کر لی

Singapore Grand Prix

Singapore Grand Prix

سنگا پور (جیوڈیسک) فارمولا ون سنگا پور گراں پری میں ورلڈ چیمپئن سیباسٹین ویٹل نے پول پوزیشن حاصل کر لی۔ ایف ون سرکٹ پر ہونیوالے کوالیفائنگ راونڈ میں ڈرائیورز نے شاندار پرفارمنسسز دکھائیں۔

جرمن ڈرائیور سیباسٹین ویٹل نے سب سے کم وقت میں مقررہ لیپس کا فاصلہ طے کر کے پول پوزیشن حاصل کر لی۔ جرمنی کے Nico Rosberg دس سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ سوئزلینڈ کے ڈرائیور Romain Grosjean نے تیسری پوریشن حاصل کی۔