سنگاپور نے بھارت میں اپنا نیا ہائی کمشنر تعینات کر دیا

Singapore

Singapore

سنگاپور (جیوڈیسک) نے لیم تھوان کیو ان کو بھارت میں اپنا نیا ہائی کمشنر تعینات کر دیا۔ سنگاپور غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے۔

کہ لیم تھوان کیوان بارہ اگست سے بھارت میں ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ لیم تھوان کرن تان کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گے۔ لیم 2005 سے 2008 کے درمیان آسیان میں سنگاپور کے مستقل نمائندے کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔