سنگاپور : زیر تعمیرعمارت پر کرین گرنے سے 2 افراد ہلاک، 3 زخمی

Building collapse

Building collapse

سنگاپور (جیوڈیسک) سنگاپور میں زیر تعمیر عمارت پر کرین گرنے سے دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ سنگاپور میں سپریم کورٹ کی 80 سال پرانی عمارت کو نیشنل آرٹ گیلری میں تبدیل کرنے کا تعمیراتی کام جاری ہے۔

جس کے دوران ایک کرین اپنا توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے عمارت پر گر گئی، جس سے بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے 2 افراد ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔