سباسٹین ویٹل نے سنگاپورگراں پری جیتنے کی ہیٹ ٹرک کرلی

Vettel

Vettel

سنگاپور (جیوڈیسک) سباسٹین ویٹل نے سنگاپور گراں پری جیتنے کی ہیٹ ٹرک کرلی، جرمن ڈرائیور سیزن میں 60 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہیں۔ میرینابے اسٹریٹ سرکٹ پر ریس شروع ہوئی تو ویٹل سب سے آگے تھے اور اختتام بھی ویٹل کی برتری پر ہوا۔ جرمن ڈرائیور نے قریب ترین حریف فرنینڈوالونسو پر 32 سیکنڈز کی سبقت کیساتھ منزل تک رسائی حاصل کی۔

انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 59 منٹ 13 اعشاریہ ایک تین سیکنڈز میں طے کیا۔یہ ویٹل کی سیزن میں ساتویں کامیابی ہے۔ وہ پوائنٹس ٹیبل پر 60 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہیں۔